خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
خیبرپختونخوا میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق یہ سلسلہ 23 جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ موجود ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع کے لیے بھی بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔