اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں تمام اینکرز میرٹ پر تعینات ہوئے کوئی سفارش نہیں، پی ٹی وی سپورٹس چینل بہتر انداز میں چل رہا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر ندیم عباس کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی وی کی مالی و انتظامی صورتحال، انسانی وسائل اور ادارہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کے تمام ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کے واجبات ادا کیے جاچکے ہیں، اس وقت ادارے پر کسی قسم کی کوئی واجب الادا رقم نہیں، بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس کے خاتمے کے بعد مختلف سوالات اٹھائے گئے۔ یہ تاثر درست نہیں کہ پی ٹی وی فیس کے خاتمے کے بعد ادارہ نہیں چل سکے گا۔ وزارت کے پاس فنڈز موجود ہیں، پی ٹی وی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اینکرز کی بھرتیوں کے حوالے سے دوٹوک موقف ہے، موجودہ دور میں جن اینکرز کو رکھا گیا وہ مکمل طور پر میرٹ پر تعینات کیے گئے۔ اینکرز کی بھرتی میں کسی قسم کی سفارش نہیں تھی، اس بارے میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، اس وقت سکرین پر موجود تمام اینکرز کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے، اگر کسی اینکر کو لایا گیا ہے تو اس کے لیے مسابقتی تنخواہ دی جاتی ہے، اینکرز کے معاملات میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عطاءتارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس چینل بہتر انداز میں چل رہا ہے، عالیہ رشید کو پی ٹی وی سپورٹس کا سربراہ کو لایا گیا ہے جن کا سپورٹس جرنلزم میں ایک معتبر نام ہے، پی ٹی وی سپورٹس پر اشتہارات بھی حاصل ہو رہے ہیں، سپورٹس چینل کامیابی سے چل رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پی ٹی وی میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورس تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل ایک ہی DAP تمام معاملات دیکھتا تھا، پہلی مرتبہ تمام ملازمین کا ریکارڈ آٹومیشن کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کی تفصیلات فوری دستیاب ہو جاتی ہیں۔ ماضی میں اس نوعیت کا کوئی مربوط ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ دریں اثناءقائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی ذیلی کمیٹی نے ادارہ جاتی اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ عطاءاللہ تارڑ سینئر براڈ کاسٹر عشرت فاطمہ کے گھر گئے، وفاقی وزیر نے کہا کہ عشرت فاطمہ کی نیوز کاسٹنگ اور براڈکاسٹنگ سروسز کے حوالے سے ایک پہچان ہے۔ 45 سالہ کیریئر میں ملک کے لئے خدمات سر انجام دیں۔ پاکستان کا بچہ بچہ ان کو جانتا ہے عشرت فاطمہ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان ہیں۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ان سے درخواست کی ہے کہ بطور مینٹور پاکستان ٹیلی وژن آئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی وی سپورٹس عطاءاللہ تارڑ وزیر اطلاعات پی ٹی وی میں کہ پی ٹی نے کہا کہ تارڑ نے گیا ہے رہا ہے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش