اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط 2007 کے قاعدہ 39 کے تحت جاری کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یہ نوٹیفکیشن اپوزیشن اراکین اسمبلی کے وفد کے حوالے کیا۔

اپوزیشن کے وفد میں بیرسٹر گوہر علی خان، جنید اکبر، سردار لطیف کھوسہ، جمال احسن خان، شہرام ترکئی، شاندانہ گلزار، ذین قریشی، علی اصغر خان، ملک امجد تاج اور یوسف خان شامل تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیراعظم کی معاون خصوصی رومینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے ساتھ ہی پارلیمانی معاملات میں اپوزیشن کے آئینی کردار کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کی تقرری

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری