کیسپرسکی نے خبردار کیا ہے کہ نئی ٹیکنالوجیز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ٹیلی کام سیکٹر کو درپیش سائبر سیکیورٹی خطرات 2026 تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

روسی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے سال 2026 میں بھی ٹیلی کام سیکٹر کو سائبر حملوں کا سامنا رہے گا۔ کیسپرسکی سیکیورٹی بلیٹن کے مطابق 2025 میں ایڈوانسڈ پرسسٹنٹ تھریٹس (سے پی ٹی)، سپلائی چین حملے، ڈی ڈاس (ڈی ڈی او ایس) رکاوٹیں اور سم سے منسلک فراڈ نے ٹیلی کام آپریٹرز پر مسلسل دباؤ ڈالے رکھا ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ نے نئے آپریشنل خدشات کو بھی بڑھا دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے دوران ٹیلی کام آپریٹرز کو متعدد سنگین خطرات کا سامنا رہا۔ ٹارگٹڈ سائبر حملوں کا مقصد طویل مدت تک خفیہ رسائی حاصل کر کے جاسوسی اور نیٹ ورک میں اثر و رسوخ بڑھانا تھا۔

سپلائی چین کی کمزوریاں بھی ایک بڑا مسئلہ رہیں کیونکہ ٹیلی کام نیٹ ورکس متعدد وینڈرز اور مربوط پلیٹ فارمز پر انحصار کرتے ہیں، جس کے باعث کسی ایک سافٹ ویئر یا سروس میں خامی پورے نیٹ ورک کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

کیسپرسکی سیکیورٹی نیٹ ورک کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 سے اکتوبر 2025 کے درمیان ٹیلی کام سیکٹر کے 12.

79 فیصد صارفین کو ویب پر مبنی خطرات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ 20.76 فیصد صارفین ڈیوائس پر موجود خطرات سے متاثر ہوئے۔ اسی عرصے میں دنیا بھر کے 9.86 فیصد ٹیلی کام ادارے رینسم ویئر یعنی تاوان کی غرض سے کیے جانے والے حملوں کا شکار بنے۔

کیسپرسکی نے سفارش کی ہے کہ ٹیلی کام ادارے مسلسل تھریٹ انٹیلی جنس پر توجہ دیں، اے پی ٹی سرگرمیوں اور اہم انفراسٹرکچر کی نگرانی کریں اور ملازمین کے لیے باقاعدہ سیکیورٹی آگاہی تربیت کو یقینی بنائیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اے آئی پر مبنی نیٹ ورک آٹومیشن کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے، اہم فیصلوں میں انسانی نگرانی برقرار رکھی جائے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیلی کام سیکٹر نیٹ ورک

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم