data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے جوگی موڑ ملیر میں رینجرز نے منظم اور ہتھیاربند گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی کی چ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور شہریوں سے چھینے گئے 49 موبائل فون بھی برآمد ہوئے، جنہیں پولیس اور رینجرز حکام نے محفوظ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدہ افراد ایک منظم گینگ کے رکن ہیں، جو شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ یہ گینگ نہ صرف شہریوں سے موبائل فون چھیننے میں ملوث تھا بلکہ 70 سے 80 موٹرسائیکلیں بھی اس کے ذریعے لوٹی گئی تھیں۔

رینجرز کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان نے حال ہی میں 13 جنوری کو نیشنل ہائی وے پر ایک شہری سے 3 لاکھ روپے چھینے اور گاڑی پر فائرنگ بھی کی، جس سے شہری شدید خوف میں مبتلا ہو گئے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرز کی یہ کارروائی اس گینگ کی کارروائیوں کو محدود کرنے اور شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لیے بروقت اور اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار ملزمان سے دیگر سنگین جرائم کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ شہر میں جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق