کراچی میں موبائل فون بھی چالان مشین بن گیا، ای چالان کا نیا نظام متعارف
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
کراچی میں سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے ای چالان کے بعد اب موبائل فون کے خصوصی ایپ کے ذریعے بھی ای چالان کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اس سلسلے میں ایک خصوصی ایپ تیار کرالی گئی ہے جس سے جلد ہی تجرباتی طور پر کام شروع کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ ایپ کراچی کے مجاز پولیس افسران کے ذاتی موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کی جائے گی، پولیس افسر ڈیوٹی کے دوران اپنے علاقے میں کسی بھی گاڑی کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی دیکھے گا تو وہ ایپ کے ذریعے تصویر بنائے گا۔ حکام نے بتایا کہ خود کار سسٹم کے تحت وہ تصویر ٹریفک پولیس کے ای چالاننگ افسر تک جائے گی جو اس خلاف ورزی کا ای چالان جاری کرے گا جب کہ مذکورہ چالان میں ٹریفک پولیس افسر کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔