ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کمپنی ایکس اے آئی ایک نئے تنازعے کی زد میں آ گئی ہے، ایشلی سینٹ کلیئر، جو دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کا بیٹا ایلون مسک سے ہے، نے ایکس اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایکس اے آئی کے چیٹ بوٹ گروک نے ایشلی سینٹ کلیئر کی جعلی مگر حقیقی نظر آنے والی نازیبا اور جنسی نوعیت کی تصاویر تیار کر کے ایکس پلیٹ فارم پر پھیلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: گروگ کے ذریعے امیج جنریشن اب سبسکرائبرز تک محدود

درخواست گزار کے مطابق یہ تصاویر بچوں اور بڑوں دونوں کی شکل میں بنائی گئیں، جو سنگین نوعیت کے ڈیپ فیک مواد کے زمرے میں آتی ہیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق گروک ایک ایسا ٹول بن چکا ہے جو متاثرین کو برہنہ، ذلیل اور جنسی طور پر استحصال کا نشانہ بناتا ہے، حتیٰ کہ بچوں سے متعلق غیر قانونی مواد بھی تیار کیا

گیا۔ ایشلی سینٹ کلیئر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ تصاویر ایکس انتظامیہ کو رپورٹ کیں اور ہٹانے کی درخواست بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایکس اے آئی نے وکی پیڈیا کے مقابلے میں گروکی پیڈیا لانچ کردیا

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابتدا میں گروک کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ مزید ایسی تصاویر تیار نہیں کی جائیں گی، تاہم بعد ازاں ایلون مسک نے مبینہ طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایشلی سینٹ کلیئر کے ایکس اکاؤنٹ کو ڈی مونیٹائز کردیا اور ان کی مزید نازیبا تصاویر بنوائی گئیں، جن میں غیر قانونی مواد بھی شامل تھا۔

ایشلی سینٹ کلیئر کی وکیل کیری گولڈبرگ کا کہنا ہے کہ گراک کو ہراسانی اور تضحیک کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اور اس مقدمے کا مقصد نہ صرف انصاف کا حصول ہے بلکہ مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے واضح قانونی حدود کا تعین بھی ہے۔

یہ مقدمہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایشلی سینٹ کلیئر اور ایلون مسک کے درمیان اپنے بیٹے رومولس کی تحویل سے متعلق قانونی جنگ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ گروک، سیاسی شعور یا تجزیے کے لیے کیا اے آئی کا استعمال ٹھیک ہے؟

رومولس کی پیدائش 2024 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی ملاقات ایکس پر ہوئی تھی اور فروری 2025 میں سان فرانسسکو میں ایک ورک اسائنمنٹ کے دوران قربت بڑھی۔

 بعد ازاں 14 فروری 2025 کو ایشلی سینٹ کلیئر نے ایکس پر اعلان کیا تھا کہ وہ اور ایلون مسک ایک بیٹے کے والدین ہیں، جس کا نام بعد میں رومولس بتایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایکس اے آئی ایلون مسک بیٹا مقدمہ نازیبا تصاویر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایکس اے ا ئی ایلون مسک بیٹا نازیبا تصاویر ایشلی سینٹ کلیئر ایلون مسک ایکس اے اے ا ئی

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار