پاسکو گودام سے گندم چوری اسکینڈل، زونل ہیڈ راؤ طارق گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) فیصل آباد گودام سے گندم چوری اسکینڈل میں زونل ہیڈ اوکاڑہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاسکو فیصل آباد کے گودام سے 7 کروڑ روپے مالیت کی گندم چوری کے اسکینڈل میں راؤ طارق کو گرفتار کیا ہے۔
فیصل آباد میں پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے گودام سے 2 لاکھ کلو گندم غائب ہوگئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پرائیویٹ گودام سے 350 بوری گندم برآمد کرلی گئی ہے۔
حکام کے مطابق چند روز قبل ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران پاسکو کے 4 ملازمین گرفتار ہوئے تھے، جن کو عدالت میں پیش کرکے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر پرائیویٹ بروکر کے گودام سے 1 ہزار خالی بار دانہ برآمد کیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سرکاری گندم میں مٹی ملانے، 2 ہزار بوری اور 4 ہزار تھیلے گندم خرد برد میں ملوث پائے گئے، ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حکام کے مطابق ایف ا ئی اے گودام سے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔