پشاور:(نیوزڈیسک) اپر چترال میں پشاور سے چترال جانے والی ایک فلائنگ کوچ کو کوراغ کے مقام پر دریا کے کنارے حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے وقت گاڑی میں 13 مسافر سوار تھے، جن میں سے 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج نے شدید موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں کے باوجود فوری امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔

پاک فوج کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ زخمی مسافروں کو بروقت ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کر دیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج نے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور سرد موسم کے پیش نظر انہیں گرم لباس بھی فراہم کیا۔ سخت موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔

بروقت اور مؤثر امدادی کارروائی پر مقامی شہریوں نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں

یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹو 

یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔

یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔

کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

  —فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔

یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں