اسلام آباد : پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ نے دفاعی معاہدہ کا مسودہ تیار کرلیا، جو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں باہمی تعاون مضبوط بنانے کی کوشش کی علامت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر رضا حیات ہراج نے خبر ایجنسی رائٹرز سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ایک ممکنہ سہ فریقی دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا تقریباً ایک سال تک جاری مشاورت کے بعد معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کیا گیا ہے، جو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں باہمی تعاون مضبوط بنانے کی کوشش کی علامت ہے۔رضا حیات ہراج نے بتایا کہ یہ مجوزہ معاہدہ گزشتہ سال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دوطرفہ معاہدے سے الگ ہے۔ سہ فریقی دفاعی تعاون کو حتمی شکل دینے کے لیے تینوں ممالک کے درمیان مکمل اتفاقِ رائے ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ اس وقت پائپ لائن میں ہے اور اس کا مسودہ تینوں ممالک کے پاس موجود ہے ، یہ مسودہ گزشتہ دس ماہ سے زیرِبحث ہے۔ اس پرتفصیلی غوروخوض جاری ہے جس کے بعد آئندہ پیش رفت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب استنبول میں ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے اس حوالے سے سوال پر کہا کہ اس وقت مختلف ملاقاتیں اور مذاکرات جاری ہیں، تاہم ابھی کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔اتحاد کے امکان سے متعلق سوال پر ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں بداعتمادی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو سلامتی کے امور پر ایک مشترکہ تعاون پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے۔حاقان فدان نے کہا کہ بداعتمادی دراڑیں اور مسائل پیدا کرتی ہے، جس کے نتیجے میں بیرونی بالادستی، جنگیں یا دہشت گردی سے جنم لینے والا عدم استحکام سامنے آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے کے ممالک ایک دوسرے پر اعتماد کریں تو وسیع تر علاقائی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے.

ترک صدر رجب طیب اردوان کی سوچ ہے کہ ایک جامع اور وسیع تعاون پر مبنی پلیٹ فارم قائم کیا جائے جو خطے میں استحکام اور تعاون کو فروغ دے. تاہم ترک وزیر خارجہ نے پاکستان یا سعودی عرب کا براہِ راست نام نہیں لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے دعویٰ کیا تھا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مجوزہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مسودہ تیار کے درمیان کا مسودہ

پڑھیں:

اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ معاوضہ پیکج نہ ملنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ درخواست 25 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج تاحال نہیں ملا۔

اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی پیکج دیا گیا ہے تو وہ تمام متاثرہ لواحقین کو ملنا چاہیے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے یا نہیں۔

سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شہدا کے لواحقین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جواب طلب سپریم کورٹ عدم ادائیگی معاوضہ پیکج وفاقی حکومت وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • دنیا شدید گرمی اور تباہ کن موسم کے لیے تیار ہوجائے، اقوام متحدہ نے بڑی وارننگ جاری کردی 
  • اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ 
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • گوگل کا ’گڈ مچھر بیڈ مچھر‘ نظریہ، امریکا میں لوہے کو لوہے سے کاٹنے کے لیے ’فورس‘ تیار