بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں، عوام راج پارٹی ہر گلی سے ونڈر بوائے نکالے گی، اقرار الحسن
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
نئی سیاسی جماعت عوام راج تحریک کے بانی اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے، عوام راج پارٹی ہر گلی سے ونڈر بوائے نکالے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی وی اینکر اقرار الحسن کی نئی سیاسی جماعت ’پاکستان عوام راج تحریک‘ کیا ہے؟
وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر اور عوام راج تحریک کے بانی اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ پہلا کنونشن ہم 14 اگست کو پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر میں کریں گے۔
’پہلے ہمارا ارادہ 23 مارچ کو کنونشن منعقد کرنے کا تھا لیکن رمضان ٹرانسمیشن کی وجہ سے مصروف ہوں گا اس لیے اب اس کو اگست میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے ہر حصے میں گیا ہوں اور مجھے اچھا رسپانس ملا اور میں دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں کہ کنونشن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔
پہلے کنونشن کی فنڈنگ کون کرے گا؟اقرار الحسن نے کہا کہ ’عوام راج تحریک‘ کے 14 اگست کے اجتماع کی فنڈنگ ذاتی دوستوں، رشتہ داروں سے مل کر کروں گا۔ اور اگر فنڈنگ تجاوز کر گئی تو پھر ہم ہاتھ اٹھا لیں گے۔
’میں نے پورا ایک مہینہ لگایا ہے امید ہے کہ مینار پاکستان بھر لوں گا‘۔
مزید پڑھیے: حلف دیتا ہوں کبھی سیاست میں نہیں آؤں گا، اقرار الحسن کی پرانی ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ 10، 12 کروڑ روپے پارٹی فنڈ کے سلسلے میں لیے جاتے ہیں۔
تحریک ضرور چلاؤں گا لیکن صحافت نہیں چھوڑوں گااقرار الحسن نے کہا کہ میں عوام راج تحریک کے لیے کام کرتا رہوں گا، اس کے ساتھ ساتھ صحافتی سفر بھی جاری رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ دوستوں نے پریس کانفرنس میں آکر ’وزیر اعظم اقرار الحسن‘ کے نعرے لگائے۔ یہ میرے ڈیجیٹل میڈیا کے دوست ہیں۔ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ یہ ان کی شرارت تھی اور آگے بھی شرارتیں ہوتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس تحریک میں وزیراعظم اقرار الحسن تو دور کی بات، یہاں ’اقرار الحسن زندہ باد‘ کا نعرہ بھی نہیں لگے گا۔
’میں ایسا نظام چاہتا ہوں جو کسی شخصیت کے گرد نہ گھومے اس لیے میں اپنے آپ کو کسی بھی عہدے کے لیے دستبردار کرتا ہوں۔ جو قابل لوگ ہوں، وہ آئیں اور جو چاہے سیٹ سنبھالیں۔‘
اقرار الحسن نے کہا کہ ہم ایسا نظام لائیں گے جس میں گلی محلے سے ونڈر بوائز سامنے آئیں گے۔ اگر ’عوام راج تحریک‘ سیاسی جماعت میں تبدیل ہوگئی تو پھر ہم آنے والے بلدیاتی الیکشن لڑیں گے۔ اس نظریے کے تحت جو نوجوان الیکشن لڑنا چاہیں گے ہم ان کو ضرور سپورٹ کریں گے۔
پارٹی کا پہلا چئیرمین کون؟انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا پہلا چئیرمین آئینی طریقے سے منتخب ہوگا۔ جو بیانیہ ہم لے کر آ رہے ہیں وہ 78 برسوں میں کسی اور جماعت نے نہیں دیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان عوام راج تحریک، اینکر پرسن اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا
’پہلی دفعہ کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ پارٹی میں سے چئیرمین منتخب ہو گا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقرار الحسن اقرار الحسن کی پارٹی عوام راج تحریک.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقرار الحسن اقرار الحسن کی پارٹی عوام راج تحریک اقرار الحسن نے کہا انہوں نے کہا کہ عوام راج تحریک سیاسی جماعت
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔