Islam Times:
2026-07-24@01:10:00 GMT

خاران میں بینک لوٹنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، سرفراز بگٹی

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

خاران میں بینک لوٹنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ 15 سے 20 لوگوں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔ ان لوگوں کا منصوبہ بینکوں میں لوٹ مار کا تھا۔ جوابی حملے میں 12 دہشتگردوں کو مارا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خاران میں 15 سے 20 افراد نے بینک لوٹنے کی کوشش کی، جنہیں سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔ کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ خاران میں 15 سے 20 لوگوں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔ نیشنل بینک سے 35 لاکھ روپے ڈکیٹی کے ذریعے لوٹے گئے۔ ان لوگوں کا منصوبہ بینکوں میں لوٹ مار کا تھا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں پر جوابی حملے میں 12 سے 14 دہشتگردوں کو مارا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حملے میں فوجی افسران بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جو سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ زخمی ہونیوالوں میں پاک فوج کے ونگ کمانڈر کرنل ودان اور میجر عاصم شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں کی توجہ اب بینک لوٹنے کی طرف ہو گیا ہے۔ وہ دس منٹ سے زیادہ کسی بھی کارروائی کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔ دس منٹ میں آتے ہیں، اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر حکومت کی کمزوری کا پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کو پروپیگنڈے کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے بلوچستان میں سوشل میڈیا پر قابو پانے کے لئے منصوبہ بندی کا عندیہ دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے کی کوشش

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار