امیر جماعت اسلامی سندھ کا کہنا تھا کہ غربت و افلاس اور خوراک کی قلت کی وجہ سے بچے مررہے ہیں، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کرپشن کی بے تاج بادشاہ ہے جس نے سندھ کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی بجائے اپنے نعرے برعکس عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے اسلام آباد میں پرزٹیشن اور کچھ قوتیں سندھ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہیں کے بیان پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اچانک سندھ کے وسائل کیسے یاد آگئے حالانکہ وہ اپنے نانا کے دور سے خاص طور گزشتہ 17 سال سے تسلسل کے ساتھ سندھ میں برسر اقتدار ہیں، جس طرح ان کی پارٹی نے پانی زمینوں کارونجہر پھاڑ سے لیکر گیس بجلی کوئلہ گورکھ ہل اور این ایف سی ایوارڈ تک سندھ کے وسائل کی لوٹ کھسوٹ اور سودے بازی کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، بے شمار وسائل سے مالامال سندھ کے عوام آج کے جدید دور میں بھی پینے کے صاف پانی صحت و تعلیم اور امن جیسی بنیادی سہولت سے محروم، 78 لاکھ بچے اسکول سے باہر، پچاس فیصد گیس اور 30 فیصد گھرانے سندھ میں بجلی کی نعمت سے محروم ہیں، گیس کی کل پیداوار میں 72 فیصد سندھ دیتا ہے مگر سندھ میں چولہے ٹھنڈے اور اندھیروں کا راج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غربت و افلاس اور خوراک کی قلت کی وجہ سے بچے مررہے ہیں، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کرپشن کی بے تاج بادشاہ ہے جس نے سندھ کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی بجائے اپنے نعرے برعکس عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھینا ہے، سندھ کے وسائل کی حفاظت کی بجائے لوٹ مار اور سودے بازی کی ہے، اس لیے تو لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کیس پر عدالت کو یہ ریمارکس دینے پڑے کہ ڈائن بھی سوگھر چھوڑ دیتی ہے، اس لیے نظام و قیادت کی تبدیلی سے ہی سندھ کی تقدیر بدل سکتی ہے جس کے لیے جماعت اسلامی بدل دو نظام کو سنوار دو سندھ کو مہم چلا رہی ہے، عوام حقیقی تبدیلی سندھ سے بدامنی ڈاکو راج کرپشن و بدامنی کے خاتمے اور عدل و انصاف کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا ساتھ دیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سندھ کے وسائل جماعت اسلامی پیپلز پارٹی

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو