تحریک تحفظ آئین کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے ملک گیر احتجاج کی تیاریوں کے لیے سندھ کا دورہ کیا جا رہا ہے، تحریک کی قیادت کراچی سمیت اندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی۔ اپوزیشن قائدین سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زیرِ اہتمام عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن میں بھی خطاب شیڈول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سندھ کا تین روزہ دورہ شروع ہوگیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق محمود خان اچکزئی کی قیادت میں وفد سندھ کے دورے پر روانہ ہوگیا جس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور اسد قیصر بھی شامل ہیں۔ تحریک تحفظ آئین کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے ملک گیر احتجاج کی تیاریوں کے لیے سندھ کا دورہ کیا جا رہا ہے، تحریک کی قیادت کراچی سمیت اندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی۔ اپوزیشن قائدین سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زیرِ اہتمام عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن میں بھی خطاب شیڈول ہے۔ مختلف سیاسی، سماجی اور پیشہ ورانہ حلقوں سے ملاقاتیں، سندھ کے عوام سے براہِ راست رابطہ اور میڈیا سے گفتگو بھی شیڈول میں شامل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین سندھ کا کا دورہ سندھ کے

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن