غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کے رہنما سمیت 12فلسطینی شہید ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز

غزہ (آئی پی ایس ) اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کے رہنما سمیت مزید 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں حماس کے رہنما سمیت کم از کم 12 فلسطینی شہید اور 18 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں تصدیق کی گئی کے اسرائیلی حملے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما کو شہید کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں محمد الحولی تھا، جو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز میں کمانڈر تھا۔حماس نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔حماس نے کہا کہ حملے اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا ، بلکہ اسے کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ غزہ کے عوام کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کی جا سکے ۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد سے اب تک 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔ اسرائیل نے غزہ کے نصف سے زیادہ علاقے میں عمارتیں مسمار کرکے لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے ، جہاں اب 20 لاکھ سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں یا تباہ شدہ عمارتوں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 میں غزہ پر اسرائیل کی نسل کش جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 71 ہزار 455 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا سخت نوٹس، چیف سیکریٹری طلب پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا سخت نوٹس، چیف سیکریٹری طلب عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ عدالت و جیل حکام کے مابین ہے ہمارا کنٹرول نہیں، اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی، جماعتِ اسلامی کا شدید ردِعمل رائٹ سائزنگ ، مختلف وفاقی وزارتوں کے 826ملازمین سرپلس قرار بشری بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دیا گیا ہے وہی بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں، شاہ محمود قریشی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں حماس کے رہنما سمیت اسرائیلی فوج شہید ہو

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری