پاکستان، سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 8ممالک کا فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
پاکستان، سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 8ممالک کا فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکی، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ پٹی کے انتظام کے لیے تشکیل دی گئی نیشنل کمیٹی فار ایڈمنسٹریشن آف غزہ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔یہ کمیٹی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت ایک عبوری انتظامی ڈھانچے کے طور پر قائم کی گئی ہے، جو جامع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے اور فلسطینی اتھارٹی کے تعاون سے کام کرے گی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق کمیٹی کا قیام غزہ میں روزمرہ امور کے انتظام کو بہتر بنانے اور غرب اردن اور غزہ کے ادارہ جاتی و جغرافیائی ربط کو برقرار رکھنے کے لیے اہم قدم ہے۔آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ غزہ کی وحدت کو برقرار رکھنا اور اسے تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنا بنیادی اصول ہے، وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا بھی خیرمقدم کیا اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔مشترکہ بیان میں صدر ٹرمپ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی کوششوں سے غزہ میں جنگ کے خاتمے، اسرائیلی فوج کے انخلا، مغربی کنارے کے الحاق کی روک تھام اور خطے میں امن کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
مشترکہ بیان میں جنگ بندی کو مضبوط بنانے، خلاف ورزیوں کے خاتمے اور غزہ میں انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا، اس کے ساتھ ہی غزہ کی تعمیرِ نو اور بحالی کے ابتدائی اقدامات شروع کرنے اور فلسطینی اتھارٹی کی واپسی کا راستہ ہموار کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ دیرپا اور جامع امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں، عرب امن منصوبے اور دو ریاستی حل کے مطابق فلسطینی علاقوں سے قبضے کے مکمل خاتمے اور 1967 کی سرحدوں پر مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اورجی بی کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اورجی بی کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.25فیصد اضافہ ،3.87فیصد تک پہنچ گئی پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، عمران خان کا طبی معائنہ کیا میری جعلی آواز میں لوگوں سے پیسے مانگے گئے، اسپیکر قومی اسمبلی کا انکشاف اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف نے بنوایا، جے یو آئی کا انکشاف
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز