بجلی کی قیمتیں ناقابل برداشت، تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی انتہائی ناقص، نیپرا کی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاکستان کے پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 جاری کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمتوں، تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی اور ترسیلی نظام کے مسائل کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔
نیپرا کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسز، سرچارجز اور ڈیوٹیز کی وجہ سے بجلی صارفین کے لیے ناقابل برداشت ہو گئی ہے جبکہ بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیاں اپنے مقررہ نقصانات کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، سال 2025 میں صرف ایک کمپنی ٹیسکو نے اپنا ہدف حاصل کیا، جب کہ کےالیکڑک، پیسکو، حیسکو، سیپکو اور کیسکو کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔ ان کمپنیوں میں طویل لوڈشیڈنگ، کم وصولیاں اور بڑھتے واجبات بڑے مسائل کے طور پر سامنے آئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نیٹ میٹرنگ کنکشنز، نئے کنکشنز اور میٹرز کے اجرا میں تاخیر معمول بن گئی ہے اور تھر کے کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کو صرف 23.
نیپرا نے واضح کیا کہ بجلی کے ترسیلی نظام سے مکمل استفادہ نہیں کیا گیا اور لاگ رپورٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے نظام کا مکمل جائزہ ممکن نہیں۔ پاور سیکٹر میں ترقی محدود رہی اور سرکاری کمپنیوں میں گورننس کے شدید مسائل ہیں۔ ڈیجیٹل ڈیٹا کی کمی نے پلاننگ میں بھی رکاوٹ پیدا کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں ٹیک اینڈ پے پلانٹس کم استعمال ہوئے جس سے کپیسٹی پیمنٹس بڑھ گئیں۔ صارفین مہنگی بجلی اور کمپنیوں کے رویے سے تنگ ہو کر متبادل ذرائع، جیسے سولر اور بیٹری اسٹوریج کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔