خاران، دہشتگردوں کا تھانے اور بینکوں پر حملہ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
خاران، دہشتگردوں کا تھانے اور بینکوں پر حملہ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)بلوچستان کے ضلع خاران میں فتن الہندوستان کے دہشت گردوں نے متعدد کارروائیوں کے دوران سٹی تھانے اور بینکوں پر حملہ اور لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق فتن الہندوستان کے 15 سے 20 دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے خاران سٹی میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کی۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے اس دوران سٹی پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک اور حبیب پر حملہ کیا اور اس دوران بینکوں سے 34 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا اور دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا اور کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 مختلف مقامات پر 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد پولیس اسٹیشن پر لوگوں کو یرغمال بنانے جیسی صورت حال پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا تاہم اس کو موثر انداز میں ناکام بنا دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ علاقے اور اطراف میں دہشت گردوں کی موجودگی کے شائبے کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی یہ مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربین الاقوامی تعاون انسانیت کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، روسی صدر ولادیمیر پوتن بین الاقوامی تعاون انسانیت کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، روسی صدر ولادیمیر پوتن وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات مخالف قوتیں چاہتی ہیں عمران خان کو اکیلا چھوڑ دیا جائے،ایسے کسی دباو کو قبول نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجا غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کے رہنما سمیت 12فلسطینی شہید ہو گئے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا سخت نوٹس، چیف سیکریٹری طلب عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ عدالت و جیل حکام کے مابین ہے ہمارا کنٹرول نہیں، اعظم نذیر تارڑCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز پر حملہ
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔