انقلاب اسلامی ایران کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ نگار مشتاق شمیم کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے ترجمان اعلٰی کا کہنا تھا کہ اسرائیل و امریکہ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ وہ آمنے سامنے ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتے اسلئے انہوں نے متبادل راستے اختیار کئے، میڈیا بھی انہیں راستوں میں سے ایک اہم راستہ ہے جسے ہمیں روکنے میں کلیدی رول ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا گودی میڈیا بھی امریکہ اور اسرائیل نواز میں پیش پیش ہے جس میں ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے۔ متعلقہ فائیلیںمشتاق شمیم کا تعلق وادی کشمیر کے ضلع بڈگفام سے ہے۔ مشتاق شمیم سیاسی و سماجی کارکن کے طور پر فعال ہیں اور جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے ترجمان اعلٰی کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مشتاق شمیم سے ایک خصوصی نشست کے دوران ایران کی موجودہ صورتحال اور میڈیا کے ایران کے حولے سے منفی پروپیگنڈہ کے حوالے سے ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکہ و اسرائیل کی تمام تر سازشوں اور مکاریوں کا شاندار طریقے سے مقابلہ کیا۔ اسرائیل و امریکہ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ وہ آمنے سامنے ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لئے انہوں نے متبادل راستے اختیار کئے میڈیا بھی انہیں راستوں میں سے ایک اہم راستہ ہے جسے ہمیں روکنے میں کلیدی رول ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا گودی میڈیا بھی امریکہ اور اسرائیل نواز میں پیش پیش ہے جس میں ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی میڈیا ذرائع ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں انکے امریکہ یا اسرائیل نوازی میں کوئی تردید نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانان عالم کو متحد ہوکر امریکہ و اسرائیل کے مکروہ عزائم کا جواب دینا چاہیئے۔ مشتاق شمیم کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کررہا ہے، اور اگر ایران کو کچھ ہوتا ہے تو تمام مسلمانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مشتاق شمیم میڈیا بھی سے ایک
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :