data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پڈعیدن(نمائندہ جسارت) دالی موری لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکووں میں مبینہ پولیس مقابلہ سنگین مقدمات میں مطلوب ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ساتھی فرار غیرقانونی اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹھاروشاہ تھانہ کی حدود نوشہروفیروز لنک روڈ نزد دالی موری, ٹھاروشاہ تھانہ کی پولیس کا دوران پیٹرولنگ واردات کے ارادے سے کھڑے ڈاکووں سے مبینہ مقابلہ,دوران مقابلہ سنگین مقدمات میں متلوب ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، دیگر ساتھی ملزمان فرار۔زخمی ڈاکو کی شناخت گاوں نبی بخش لاکھو کے رہائشی عاشق ولد علی محمد لاکھو کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کے قبضے سے ایک غیرقانونی پسٹل (30 بور) برآمد کیا گیا۔زخمی ملزم کو علاج معالجہ کیلئے متعلقہ ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا۔جب کہ گرفتار مذکورہ ملزم کا کرمنل رکارڈ معلوم کرنے کیلئے مختلف تھانوں اور سی آر او (CRO) سے انفارمیشن لی جا رہی ہے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا