بیمار، معذور اور بزرگ اب خود کو بوجھ نہیں سمجھیں گے‘افسرخان خٹک
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) سماجی رہنما اور سابق یوسی چیئرمین 7سلطان آباد افسر خان خٹک نے کہا کہ ہے کہ سلطان آباد کی تنگ گلیوںمیں مریض/ معذور/ بزرگوں کو گھر سے سڑک تک لانا روز اول سے ہی کٹھن مرحلہ ط رہاہے ، متاثرہ افراد جسمانی مشقت کے ساتھ ساتھ شدید ذہنی پریشانی کا بھی شکار تھے۔ ایسے میں ہم نے مخیر حضرات کے خصوصی تعاون سے عمدہ کوالٹی کا ایک اسٹریچر، ایک وہیل چیئر اور واکنگ اسٹک کا انتظام کرلیا، جو احساس ذمہ داری اور درد دل کی زندہ مثال ہے، یہ سہولیات ضرورت مندوںکو بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وہیل چیئر کے انتظامات کرنے پرمکینوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کامزید کہناتھا کہ یہ اقدام سے بیمار، معذور اور بزرگ اب خود کو بوجھ نہیں سمجھیں گے، انہیں یہ احساس ہوگا کہ معاشرہ ان کی قدر کرتا ہے اور ان کی مشکلات کو سمجھتا ہے۔معاشرے میں چند لوگ خلوصِ نیت سے دوسروں کی زندگی آسان بنانے کا بیڑا اٹھاتے ہیں تو وہ پورے سماج کیلئے مثال بن جاتے ہیں، اگر پورا محلہ ایسے فلاحی اقدامات میں ہمارا ساتھ دے تو بڑی سے بڑی مشکل کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔
مزید :