Jasarat News:
2026-07-24@01:10:35 GMT

ضلع ٹنڈوالٰہیارکوگندم و آٹے کے بدترین بحران کاسامنا

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ضلع ٹنڈوا لٰہیار میں گندم و آٹے کا بدترین بحران،آٹا 130 روپے فی کلو، 40 کلو کا کٹا 5 ہزار روپے کے قریب گندم 2200 روپے من خرید کر 4800 روپے میں فروخت،ذخیرہ اندوزی، حکومتی غفلت اور آئی ایم ایف دبائونے غریب عوام کو کچل دیا۔ ضلع ٹنڈوالہیار اور پسماندہ سندھ کے دیگر علاقوں میں گندم اور آٹے کا بحران انتہائی تشویش ناک اور خطرناک صورت اختیار کرچکا ہے۔ آٹے کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 130 روپے فی کلو کے قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ ایکس مل ریٹ پر 40 کلو گرام آٹے کا کٹا 5 ہزار روپے کے لگ بھگ فروخت ہورہا ہے اس بے قابو مہنگائی نے دیہاڑی دار مزدور، کم آمدنی والے طبقے اور روزانہ کی بنیاد پر خریداری کرنے والے افراد کو شدید مشکلات سے دو چار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق گندم کے سیزن کے دوران گندم 2200 روپے فی من کے حساب سے خریدی گئی، جسے آٹا ملوں کے مالکان کے ساتھ ساتھ چاول اور کپاس کی ملوں سے وابستہ بااثر صنعتی مالکان نے بڑی مقدار میں خرید کر اپنے گوداموں میں ذخیرہ کرلیا۔ یہ وہی گندم ہے جو چاندی کے ریٹ پر خریدی گئی، مگر آج مارکیٹ میں سونے کے سکے کے ریٹ سے بھی زیادہ مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔ یہی ذخیرہ شدہ گندم اب 4500 4600 اور بعض علاقوں میں 4800 روپے فی 40 کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے، یعنی چند ہی مہینوں میں اس کی قیمت دگنی کردی گئی ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سونے جیسی قیمتی گندم کو چاندی کے بھاو خرید کر، سونے سے بھی مہنگے داموں بیچنا کھلی منافع خوری اور عوام دشمنی ہے اس عمل کے نتیجے میں چند مل مالکان نے قلیل عرصے میں اربوں روپے کمائے اور بعض ذرائع کے مطابق وہ ارب پتی سے کھرب پتی بن گئے، جبکہ دوسری جانب پسماندہ اضلاع کے غریب عوام ایک وقت کی روٹی کے لیے ترسنے لگے ہیں۔ کئی علاقوں میں فاقہ کشی، غذائی قلت اور معاشی بدحالی میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے گندم کا ریٹ 3200 روپے مقرر کرنے کے باوجود بھی چکی مالکانوں کو 4 ہزار روپے فیمن فروک کی جارہی ہے ذرائع فوڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اور پچھلی سال کی نسبت اس سال آٹا چکی مالکانوں کو کوٹا کم دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مالکان اوپن مارکیٹ سے گندم خرید کرکے فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا ہوا دکھائی بھی دیتا ہے آئی ایم ایف کے دباو میں آکر گندم کے ذخائر محدود رکھنا اور مارکیٹ پر موثر کنٹرول نہ کرنا اس بحران کی بنیادی وجوہات ہیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روپے فی

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن