data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش کے باعث اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے بعد ہنگامی وارننگ جاری کر دی گئی۔خبررساں اداروں کے مطابق میلبورن سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع معروف سیاحتی شاہراہ گریٹ اوشن روڈ کے اطراف کے قصبوں میں رہائشیوں اور سیاحوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ طوفانی بارشوں کے باعث علاقے میں شدید پانی جمع ہو گیا۔ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کی اہلکار ایرن میسن نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم سیلاب زدہ تعطیلاتی پارکوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو سمز کے محفوظ استعمال کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنی رجسٹرڈ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قابلِ سزا جرم ہے اور اس کے سنگین قانونی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے تو متعلقہ صارف کو بھی قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے شہری اپنی سم کسی دوسرے فرد کے استعمال کے لیے ہرگز نہ دیں۔

اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر یہ تصدیق کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk پر جا کر یا اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اگر کسی نامعلوم یا غیر ضروری سم کی نشاندہی ہو تو اسے فوری طور پر بلاک کرایا جائے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل