data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260117-08-10

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنیز فاطمہ سوسائٹی کے سواارب کے53 پلاٹوں کی بندر بانٹ پر قومی احتساب بیورو(نیب) نے انکوئری تیز کردی، پلاٹوں کی ہیر پھیر میں سابق سوسائٹی انتظامیہ، 5 صوبائی سیکرٹری، 8 سرکاری ایڈ منسٹریٹر و دیگر افراد شامل ہیں جن میں قمر رضا بلوچ ندیم چنا، ندیم شیخ بھی شامل ہیں، نیب نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں پر قبضوں کے حوالے سے سوسائٹی کے صدر و سیکرٹری سے معلومات حاصل کر لیں۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سوسائٹی کے صدر دسیکرٹری سے سوا ارب روپے مالیت کے 53 پلاٹوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ سابقہ انتظامیہ بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس حوالے سے نیب کے ڈپنی ڈائریکٹر امتیاز احمد رک نے کنیزفاطمہ سوسائٹی کے صدر اور سیکرٹری کو ایک خط بھجوایا جس میں 53 پلاٹس کے نمبر اور پلاٹ سا ئیزکے ساتھ ریکارڈ طلب کیا ہے، ذرائع کے مطابق ان 53 پلاٹوں میں ایک پبلک بلڈنگ کا رفاعی پلاٹ ہے جس کے 400، 400 مربع گز کے 4 غیر قانونی پلاٹ کاٹے گئے ہیں۔ ایک اسٹیٹ ایجنٹ کے مطابق 120 گز کے پلاٹ کی قیمت پونے 2 کروڑ روپے، 200 گز کے پلاٹ کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے اور 400 گز کے رہائشی پلاٹ کی قیمت ساڑھے 3 کروڑ روپے بنتی ہے جس میں باقی پلاٹوں کی قیمت شامل کریں تو مجموعی طور پر تقریبا ایک ارب 25 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کنیزفاطمہ سوسائٹی میں رفاعی و دیگر پلاٹوں کی غیر قانونی الائمنٹ اور فروخت کا سلسلہ کافی عرصہ سے چل رہا ہے جس کے ذمہ داروں میں موجودہ صوبائی سیکرٹری کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ قمر رضا بلوچ سمیت 4 سابق صوبائی سیکرٹری شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ڈھائی برس میں سوسائٹی کے 8 انچارج کمیٹی ایڈ منسٹریٹر تعینات کئے جنہوں نے سوسائٹی ممبران کے پلاٹوں کی الا ٹمنٹ منسوخ کیںاور نئی جعلی فائلیں بنا کر پلاٹ بیچ ڈالے ہیں۔ مذکورہ خبر کے حوالے سے جسارت نے صوبائی سیکرٹری کو آپریٹو قمر رضا بلوچ سے انکا موقف جانے کیلیے انہیں واٹس ایپ پر پیغام بھیجا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صوبائی سیکرٹری سوسائٹی کے پلاٹوں کی کروڑ روپے شامل ہیں کے مطابق کے پلاٹ کی قیمت

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف