کچے کے علاقے میں بڑی کامیابی، سکھانی وکوش گینگ کے 10 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
لاہور/ رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچے کے علاقے میں مؤثر حکمت عملی اور ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ پولیس دباؤ اور وارننگ کے نتیجے میں بدنام زمانہ سکھانی اور کوش گینگ کے 10 مسلح ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی سخت وارننگ کے بعد سکھانی گینگ نے سرنڈر کیا جبکہ کوش گینگ کے ایک گروہ نے بھی ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔ سرنڈر کرنے والے ڈاکو ہتھیاروں سمیت تھانہ بھونگ کی پولیس چوکی گڑھی خیر محمد جھک میں پیش ہوئے۔ سرنڈر کرنے والے ڈاکو اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، لوٹ مار اور پولیس مقابلوں سمیت سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے بتایا کہ مسلح سکھانی گینگ میں طارق، حاکم، بلوچ، میوہ، سکھانی اور سلیم دشتی شامل ہیں جبکہ کوش گینگ میں جیون، شاہ پارو، کھتورا اور قربان جھو کوش شامل ہیں۔ دونوں گینگز کے ڈاکوؤں نے جرائم کی دنیا سے توبہ کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے پر ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رحیم یار خان کوش گینگ
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔