پنجاب‘کچے کے 10 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260117-08-1
صادق آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بڑی پیش رفت، سیکھانی اور کوش گینگ کے 10 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا۔پولیس وارننگ کے بعد سیکھانی
گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کر دیا، کوش گینگ کے ایک گروہ نے بھی سرنڈر کر کے پولیس کے سامنے پیشی دی۔ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق مسلح ڈاکو بھونگ تھانے کی کچے کی پولیس چوکی گڑھی خیر محمد جھک میں پیش ہوئے، سرنڈر کرنے والے ڈاکو اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، لوٹ مار اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھے۔سیکھانی گینگ میں طارق، حاکم، بلوچ، میوہ، سکھانی اور سلیم دشتی شامل ہیں، کوش گینگ میں جیون، شاہ پارو، کھتور اور قربان جھو کوش شامل ہیں۔ڈی پی او کے مطابق دونوں گینگ کے ڈاکوؤں نے جرائم سے توبہ کا اعلان کیا، ملزمان کو سنگین نوعیت کے مقدمات میں عدالت کا سامنا کرنا ہوگا۔ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق کچے کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر ٹارگٹڈ آپریشن بدستور جاری ہے، پولیس کچے اور پکے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔