data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پنجاب میں موسم کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم آج سے پنجاب کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں مزید کمی اور دھند کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے جب کہ 20 سے 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی بندش اور ٹریفک مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق ممکنہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر صوبے کے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس، محکمہ جنگلات، سی اینڈ ڈبلیو، ٹورازم اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ شدید سردی اور دھند کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ مری اور دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے علاقوں میں کے مطابق

پڑھیں:

چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل

چین نے اپنی خلائی سرگرمیوں میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے جمعہ کے روز لیجیان-1 وائی 15 کیریئر راکٹ کے ذریعے 5 مصنوعی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج دیے۔

چینی حکام کے مطابق راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 33 منٹ پر شمال مغربی چین میں واقع ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا۔

کامیاب پرواز کے بعد راکٹ نے تمام 5 سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا، جس کے ساتھ مشن اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام سیٹلائٹس منصوبہ بندی کے مطابق اپنے مخصوص مدار میں داخل ہو گئے ہیں، جس سے لانچنگ کی کامیابی کی تصدیق ہوگئی۔

یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی مسلسل پیش رفت کا مظہر ہے، حالیہ برسوں میں چین نے سیٹلائٹ لانچنگ، خلائی تحقیق اور تجارتی خلائی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک اپنے خلائی پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف راکٹ مشنز اور سیٹلائٹ منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے کامیاب مشنز نہ صرف چین کی لانچنگ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہیں بلکہ تجارتی خلائی صنعت کی ترقی اور مستقبل کے خلائی منصوبوں کے لیے بھی اہم سنگ میل تصور کیے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چین خلائی مشن سیٹلائٹ مدار

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل