WE News:
2026-07-24@07:10:08 GMT

برازیلین باڈی بلڈر ’ریئل پوپائی‘ کی موت، وجہ کیا بنی؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

اپنے غیر معمولی جسمانی خدوخال کے باعث ’برازیلین پوپائی‘ کے نام سے مشہور باڈی بلڈر آرلندو ڈی سوزا انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 55 برس تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرلندو ڈی سوزا 13 جنوری کو برازیل کی ریاست پرنامبوکو کے شہر ریسیفے میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر معمولی ذہین اور پینٹنگ کی شوقین جاپانی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

ویٹ لفٹر اپنے طاقتور اور بھاری بھرکم بازوؤں کے باعث خاصے بدنام بھی ہوئے، جب ان کے بائسپس کا گھیر حیران کن طور پر 29 انچ ریکارڈ کیا گیا، جس نے میڈیا میں خاصی توجہ حاصل کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈی سوزا دسمبر سے گردوں کی خرابی کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Brazilian Bodybuilder Known as "Popeye" Dies at 55.

Arlindo de Souza, the Brazilian bodybuilder famously nicknamed "Popeye" for his massive 29-inch biceps, has passed away at the age of 55. pic.twitter.com/ExILMd0il9

— Okavango News 247™ (@OkvangoEvlution) January 15, 2026

ان کے بھانجے ڈینس گومز ڈی لونا کے مطابق پہلے ایک گردہ فیل ہوا، جبکہ کرسمس کے آس پاس دوسرا گردہ بھی ناکارہ ہوگیا تھا۔

بعد ازاں ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا اور ہیمو ڈائلیسس شروع کرنے سے قبل ہی انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔

اگرچہ سرکاری طور پر تاحال موت کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ان کی موت متعدد اعضا کی ناکامی کے باعث ہوئی۔

مزید پڑھیں: جرمنی میں درجنوں بھیڑیں سپر مارکیٹ میں گھس گئیں، گراسری اسٹور میں توڑپھوڑ

آرلندو ڈی سوزا نے 2000 کی دہائی میں ٹی وی پروگرامز میں اپنی انتہائی عضلاتی ساخت کی نمائش کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

ڈی سوزا نے اپنے بازوؤں میں معدنی تیل اور الکوحل کے انجیکشن لگا کر غیر معمولی حد تک بڑے عضلات بنانے کے باعث عالمی شہرت حاصل کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ڈی سوزا اپنے عضلات کو بڑا دکھانے کے لیے تیل اور الکحل کے آمیزے کا استعمال کرتے تھے، جسے وہ بازوؤں میں انجیکشن کے ذریعے داخل کرتے تاکہ ان کا سائز بڑھ سکے۔

مزید پڑھیں: بھارت: ’سیریل کلر ہاتھی‘ نے ماہ رواں میں 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

تاہم، ان عضلات کی ظاہری جسامت کے باوجود اس آمیزے سے پٹھوں کی اصل طاقت میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا تھا۔

دوسری جانب ماہر ڈاکٹروں نے اس طریقۂ کار کے خلاف سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے اسے صحت کے لیے نہایت خطرناک قرار دیا، کیونکہ اس کے سنگین طبی نقصانات سامنے آ سکتے ہیں۔

تقریباً 10 برس قبل ڈی سوزا نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے ایک دوست پالینہو کو کھو دیا تھا، جو انہی خطرناک طریقوں پر عمل کرتا تھا۔

’مجھے اس کی موت کا بہت گہرا صدمہ ہوا۔ اس نے بھی استعمال کیا، میں نے بھی، مگر وہ حد سے آگے نکل گیا۔ میں کسی کو یہ تیل استعمال کرنے کا مشورہ نہیں دیتا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الکوحل انجیکشن باڈی بلڈر برازیل پھیپھڑوں پوپائی ڈائلیسس ریئل پوپائے طبی نقصانات عضلات کرسمس گردہ معدنی تیل

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الکوحل انجیکشن باڈی بلڈر برازیل پھیپھڑوں ڈائلیسس طبی نقصانات عضلات معدنی تیل کے مطابق کے باعث ڈی سوزا

پڑھیں:

’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔

سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘

        View this post on Instagram                      

اداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘

یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔

        View this post on Instagram                      

واضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک