پاکستان اسٹیل ملز کراچی میں بڑے پیمانے پر منظم چوری کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اسٹیل ملز کراچی میں بڑے پیمانے پر منظم چوری کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار نے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی سفارش کر دی۔
کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کے بی زون، بن قاسم میں 24 دسمبر 2025 کو ہونے والی منظم چوری کی واردات سے متعلق اہم حقائق سامنے آ گئے ہیں جن کے بعد وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے باضابطہ طور پر ایف آئی اے سے جامع تحقیقات کی سفارش کر دی ہے۔
سرکاری مراسلے کے مطابق چوری کی ان وارداتوں کے نتیجے میں قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا اور ملز کا قیمتی انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔
سپین نے پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کردیا
اندرونی انکوائری اور پولیس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے بھاری مشینری، بجلی کی قیمتی کیبلز، صنعتی اسکریپ اور دیگر اہم سامان منظم انداز میں اسٹیل ملز کے احاطے سے نکالا۔ حیران کن طور پر یہ سامان گیٹ نمبر 5 سے بغیر کسی قانونی گیٹ پاس کے باہر لے جایا گیا، جس سے سیکیورٹی نظام پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 22 وہیلر ٹرک سے تقریباً 36 ٹن چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا۔ تھانہ بن قاسم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کے دوران اسٹیل ملز کی سیکیورٹی اور ڈیفینس سیکیورٹی فورس کے بعض اہلکاروں کی غفلت اور ممکنہ ملی بھگت بھی سامنے آئی ہے۔
لاہور بسنت، ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور کے ریٹس مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا
پولیس نے سجاد حسین خان اور نثار احمد پر چوری میں سہولت کاری کا الزام عائد کیا ہے جبکہ ملزمان کاشف غفور اور چوہدری اکرم پر عدالت میں گمراہ کن بیانات جمع کرانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ان بیانات کے باعث ملزمان کو ضمانت مل گئی جس سے استغاثہ کا کیس کمزور پڑ گیا۔
وزارت صنعت و پیداوار کے سیکشن آفیسر شاہد علی خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو ارسال کیے گئے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ منظم جرم اور سرکاری املاک کی چوری کا معاملہ ہے جو ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اس لیے تمام ملوث افراد کے خلاف جامع تحقیقات کی جائیں۔ مراسلے میں اسکریپ ڈیلرز اور دیگر سہولت کاروں کے کردار کی چھان بین کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
دبئی چیمبرز کی سینئر ایگزیکٹو بزنس ریلیشنز کے ساتھ پاکستان بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ملاقات، ایپ جلد ہی لانچ کی جائے گی، افتخار علی تتلہ
یہ مراسلہ سیکریٹری داخلہ کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ قومی اثاثوں کے تحفظ اور مستقبل میں ایسی وارداتوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جا سکیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایف آئی اے اسٹیل ملز
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔