City 42:
2026-07-24@01:09:56 GMT

حکومت کا پتنگ اور ڈور کے سرکاری ریٹس مقرر نہ کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: لاہور میں بسنت کی تقریبات کے لیے انتظامی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں، تاہم ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور کے سرکاری نرخ مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ بسنت کے موقع پر شہر میں 4 چھٹیوں کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں بسنت کی تقریبات کے لیے انتظامی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، تاہم ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور کے سرکاری نرخ مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں صرف مقررہ سائز اور ممنوعہ مواد کے استعمال تک محدود رہیں گی اور دکاندار اپنی مرضی کے مطابق قیمتیں طے کر سکیں گے۔

خیرپور ؛ خسرہ کی وبا بے قابو ، 3 ننھے پھول مرجھاگئے

ذرائع کے مطابق پتنگ کی قیمتیں 150 سے 270 روپے تک جبکہ ڈور کا پنا 2200 سے 2500 روپے تک فروخت ہونے کا امکان ہے۔ مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بتایا کہ آئندہ سال بسنت کے موقع پر قیمتوں کے تعین کے لیے باقاعدہ ورکنگ کی جائے گی اور رجسٹرڈ دکاندار بچا ہوا اسٹاک لازمی طور پر ڈکلیئر کریں گے۔

دسری جانب ذرائع کے مطابق بسنت کے موقع پر لاہور میں 4 چھٹیوں کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے۔ 5 فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی پہلے سے طے ہے جبکہ جمعہ کی چھٹی بھی زیرِ غور ہے، جس کے بعد شہریوں کو جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی مسلسل چھٹیاں مل سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کا مقصد بسنت کو یادگار اور محفوظ بنانا ہے اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی، بدبخت باپ نے اعترافِ جرم کرلیا

خیال رہے کہ شہر میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔

تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔

انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ