ایمان مزاری، ہادی علی کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایمان مزاری، ہادی علی کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس پر سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔
پراسیکیوٹر رانا عثمان اورڈی ایس پی لیگل، وکیل صفائی ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے،
ریاست علی ازاد نے کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیتے ہیں اور پیش ہو جاتے ہیں۔
عدالت گرفتار کرکے ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم معطل کر دے، عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کہا کہ سوالنامہ تیار ہے، آپ کو دے دیتے ہیں، کارروائی عدالت میں ہوگی، عدالت نے وارنٹس اور ضمانت خارج کرنے کے لیے جوڈیشل آرڈر جاری کیا تھا،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق وارنٹ واپس لیے جاسکتے ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کہا کہ موجودہ کیس میں سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہے، آپ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتےہیں، میں قوانین اور کیس پڑھ کر بیٹھا ہوں، ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ واپس لے سکتا تو ضرور لیتا۔
وکیل صفائی ریاست علی نے کہا کہ ہمیں عدالت آنے کا ماحول تو دیا جائے، ضمانت خارج کیوں ہوئی؟ وجہ تو دیکھیں، عدالت اپنا فیصلہ واپس لے سکتی ہے، آپکے فیصلے کو چیلنج کوئی نہیں کرے گا کیونکہ فریقین جلد فیصلہ چاہتے ہیں۔
پراسیکیوٹر راناعثمان نے کہا کہ ہائیکورٹ ہی فیصلہ کرسکتی ہے، ملزمان جب تک سرنڈر نہیں کرتے ٹرائل کورٹ فیصلہ واپس نہیں لے سکتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔