سرگودھا اور مکران میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ، ریسکیو حکام کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب شدید دھند کے باعث حادثہ پیش آیا۔منی ٹرک خشک نہر میں جا گرا،ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں دوران علاج مزید 7 افراد دم توڑ گئے۔حادثے کے وقت ٹرک میں مجموعی طور پر 23 افراد سوار تھے جو اسلام آباد سے فیصل آباد کسی جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے دوسری جانب بلوچستان کے ضلع گوادر کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے علاقے میں ایک تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ کراچی سے جیونی کی جانب جانی والی مسافر کوچ کے ساتھ پیش آیا۔ کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے مسافروں کو شدید نقصان پہنچا۔لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اورماڑہ درمان جاہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی

لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کی وین کے ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

شہری کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن اشارہ نظر نہیں آیا، تاہم آگے جا کر رکا جس پر ٹریفک وارڈن نے گاڑی کے اندر سوار ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی۔ موقع پر وارڈن نے آن لائن چالان بھی جمع کروایا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے