نوشہرہ‘ زبانی تکرار خونی تصادم میں تبدیل‘3 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260117-08-2
نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) معمولی زبانی تکرار خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی، جس کے باعث فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔افسوسناک واقعہ
نظام پورہ جبی میں پیش آیا جہاں گاڑی کو راستہ نہ دینے پر معمولی تکرار شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی۔تصادم کے دوران فائرنگ سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جبی کے چوکیدار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کواسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ تھانہ نطام پور پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔