Jasarat News:
2026-07-24@06:33:57 GMT

شمالی سعودی عرب سے قدیم چیتوں کی ہڈیاں اور ممی برآمد

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی عرب کے شمالی علاقے میں ماہرین آثار قدیمہ اور سائنس دانوں نے ایک غیر معمولی اور حیران کن دریافت کی ہے، جہاں 1800 سال سے زائد قدیم حنوط شدہ چیتوں کی باقیات سامنے آئی ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اس دریافت میں 7 مکمل ممی بنائے گئے چیتے اور دیگر 54 چیتوں کی ہڈیاں شامل ہیں، جو اس خطے کی قدیم قدرتی تاریخ پر نئی روشنی ڈالتی ہیں۔

یہ باقیات شہر عرعر کے قریب ایک غار نما مقام سے دریافت ہوئیں، جہاں خشک ماحول اور صحرا جیسی مٹی نے لاشوں کو گلنے سڑنے سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ماہرین کے مطابق مردوں کو محفوظ رکھنے کا عمل، جسے حنوط کہا جاتا ہے، بعض اوقات قدرتی طور پر بھی وقوع پذیر ہو سکتا ہے، خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں نمی کم اور درجہ حرارت مستحکم ہو۔

تحقیق کے دوران دریافت ہونے والے حنوط شدہ چیتوں کی آنکھیں گدلی اور پیروں پر جھریاں نمایاں تھیں، جو خشک بھوسی جیسی حالت کی عکاسی کرتی ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان چیتوں کی جسمانی حالت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ قدرتی حنوط کا نتیجہ ہو سکتے ہیں نہ کہ کسی انسانی مداخلت کا۔

جرنل کمیونیکیشنز ارتھ اینڈ انوائرنمنٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق محققین تاحال اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس مقام پر اتنی بڑی تعداد میں چیتے کیوں موجود تھے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ علاقہ مادہ چیتاؤں کے لیے بچوں کو جنم دینے اور پرورش کرنے کی محفوظ پناہ گاہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غار کا خشک ماحول، محدود ہوا کا گزر اور درجہ حرارت میں کمی بیشی نہ ہونا ان باقیات کے محفوظ رہنے کی بڑی وجوہات ہیں۔ یہ دریافت نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورے خطے میں جنگلی حیات کی قدیم تاریخ کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی اور مستقبل کی تحقیقات کے لیے ایک اہم بنیاد ثابت ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت

مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے لیے قائم رائل کمیشن نے شہر کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

مذکورہ مہم کا مقصد زائرین اور سیاحوں کو مکہ کے تاریخی مقامات، ان کی مذہبی، تہذیبی اور تمدنی اہمیت سے روشناس کرانا اور انہیں شہر کے عظیم ورثے سے مزید قریب لانا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، یہ تمام اقدامات سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان

’یہ مہم رائل کمیشن کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد تاریخی ورثے کا تحفظ، ثقافتی اقدار کو فروغ دینا اور تاریخی مقامات کو پائیدار تعلیمی اور ثقافتی مراکز میں تبدیل کرنا ہے۔‘

رائل کمیشن کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت درجنوں تاریخی مقامات کی بحالی اور ترقی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ مکہ کے 60 اہم تاریخی مقامات کی دستاویز بندی بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

اس کے علاوہ 27 تاریخی مقامات عوام اور زائرین کے لیے کھولے جا چکے ہیں اور سات وزیٹر سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد ان تاریخی مقامات کا دورہ کر چکے ہیں، جبکہ زائرین کی اطمینان کی شرح 97.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

مذکورہ اعدادوشمار فراہم کی جانے والی سہولیات اور تاریخی ورثے کے تحفظ و ترقی کے اقدامات کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تاریخی مقامات تاریخی ورثے رائل کمیشن زائرین سعودی پریس ایجنسی سعودی عرب سعودی وژن سیاح مکہ مکرمہ

متعلقہ مضامین

  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے