افوج پاکستان کے خلاف اور ججوں کے کردار پر کوئی بھی بات کرے گا میں اجازت نہیں دوں گا، ایازصادق
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
افوج پاکستان کے خلاف اور ججوں کے کردار پر کوئی بھی بات کرے گا میں اجازت نہیں دوں گا، ایازصادق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افوج پاکستان کےخلاف اورججوں کےکردار پر کوئی بھی بات کرے گا میں اجازت نہیں دوں گا۔
نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) میں منعقدہ ڈگری شو 2025 میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ قومی اسمبلی میں کوئی بھی اینٹی پاکستان بات کرے گا تو میں اس کی اجازت نہیں دوں گا،افواجِ پاکستان کے خلاف یا ججز کے کردار پر کسی قسم کی غیر مناسب گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ اگر کوئی رکن ٹھیک بات کرے گا تو اسے فلور ملتا رہے گا،مجھےایوان اس انداز میں چلانا ہےجس میں پاکستان کی بقا اورسلامتی کومقدم رکھاجائے،پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی تاریخ میں اس وقت سب سے بہتر ہے،ہمیں ہمسایہ ملک کی جانب سے دہشت گردی کا سامنا ہے جبکہ ہر ملک میں مافیاز موجود ہوتے ہیں، ان مافیاز کےخلاف لڑنا نہ صرف حکومت بلکہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے، کیونکہ سچ اور حق مافیاز کو آگے بڑھنے نہیں دیتا۔
بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوال پر ایازصادق نےکہا کہ وہ نہ حکومت میں ہیں اور نہ ہی الیکشن کمیشن میں، اس لیے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوالات متعلقہ اداروں سے کیے جائیں، احتجاج کرنا سب کا حق ہے، تاہم مشورہ ہےکہ پارلیمان میں آ کر عوامی خدمت کی جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا سیریل ریپسٹ گرفتار کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا سیریل ریپسٹ گرفتار ڈی جی ایف آئی اے کا اسلام آباد ایئرپورٹ دورہ، امیگریشن آپریشنز کا جامع جائزہ وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات، بارڈر سکیورٹی اور سائبر کرائمز میں تعاون پر اتفاق جنگ کے بعد غزہ کے انتظامات کے لیے ٹونی بلیئر اور امریکی فوجی سربراہ کا تقرر وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب، دلہن کون؟ موسم کا نیا سسٹم داخل؛ شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیش گوئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اجازت نہیں دوں گا پاکستان کے بات کرے گا کوئی بھی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔