لاہور پولیس نے بسنت کی اجازت دینے کیخلاف درخواست پر جامع سیکیورٹی پلان لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ اور سیفٹی وائرز لازمی قرار، ریڈ زون میں اینٹینا کے بغیر داخلے پر پابندی ہوگی۔ سی سی پی او لاہور کی جانب سے بسنت منانے کیخلاف درخواست پر سیکیورٹی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بسنت 2026 کے لئے 10 سالہ ڈیٹا کی بنیاد پر خطرات کی نشاندہی کی گئی اور سیکیورٹی کے تحت بسنت کیلئے لاہور شہر کو لال، پیلے اور ہرے زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا اور صرف کاٹن ڈور اور رجسٹرڈ پتنگوں کی اجازت ہوگی۔ شیشہ، کیمیکل اور میٹل ڈور کے استعمال پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہر پتنگ اور ڈور کی کیوآر کوڈ رجسٹریشن لازمی ہوگی جبکہ ڈرونز، سوشل میڈیا اور کنٹرول رومز کے ذریعے پتنگ بازی پر نظر رکھی جائے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ چھتوں پر شراب نوشی، ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ اسکے علاوہ بسنت کے دنوں میں شہریوں کے لیے 5 ہزار مفت رکشے، ریسکیو، ہیلتھ اور ٹریفک پولیس الرٹ رہے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے

فائل فوٹو۔

جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے