عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عالمی اور مقامی سونا مارکیٹوں میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چھٹے یعنی ہفتے کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 600 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر سے کم کر 4595 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 43 روپے کم ہو کر 9 ہزار 482 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 37 روپے کی کمی کے ساتھ 8 ہزار 043 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ کاروبار روز ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی اور جمعرات والی قیمتیں ہی برقرار تھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی قیمت میں ہو گئی ہے کے مطابق
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔