انڈر19 ورلڈ کپ: بھارتی کپتان نے بنگلادیشی کپتان سے بھی ہاتھ نہیں ملایا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی بھارت کا کھیل سےکھلواڑ، ٹاس کے بعد بھارتی کپتان نے بنگلا دیشی کپتان عزیز الحکیم سے ہاتھ نہیں ملایا۔
انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2026 میں ہفتے کے روز بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے تعلقات کی تلخی میدان میں بھی نمایاں نظر آئی جب ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔
میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم اس دوران بھارتی کپتان آیوش مہاترے اور بنگلادیشی کپتان تمیم کے درمیان واضح فاصلہ دیکھا گیا۔ ٹاس کے بعد تمیم ہاتھ جیبوں میں ڈالے سیدھا واپس چلے گئے اور روایتی مصافحہ بھی نہیں کیا۔
Toss news ????️#TeamIndia will bat first in their second group game ???? Bangladesh!️#ICCMensU19WC | #INDvBAN ???? LIVE NOW ➡️ https://t.
— Star Sports (@StarSportsIndia) January 17, 2026
یہ منظر کرکٹ شائقین کیلئے حیران کن تھا کیونکہ ماضی میں ایسی روایت زیادہ تر بھارت اور پاکستان کے میچز تک محدود رہی ہے جہاں ایشیا کپ سے مصافحہ سے گریز دیکھا جا رہا ہے۔ اب پہلی بار بنگلادیش کی جانب سے بھی اسی طرز عمل نے کھیل کی فضا کو متاثر کیا۔
اس غیر رسمی رویے کو دونوں ممالک کے حالیہ کشیدہ تعلقات سے جوڑا جا رہا ہے۔ بنگلادیش نے آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھی بھارت کا دورہ کرنے سے انکار کر رکھا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے میچز کسی اور مقام پر کھیلنا چاہتا ہے۔
آئی سی سی نے اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا تاہم بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
ادھر بنگلادیش کی جانب سے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی بھی دونوں ممالک کے درمیان تنازع کا حصہ سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر اس فیصلے کے بعد جب بنگلادیشی فاسٹ بولر مصطفیٰ الرحمان کو آئی پی ایل اسکواڈ سے باہر رکھا گیا۔
کھیل کے میدان میں بڑھتی یہ سرد مہری اب صرف کرکٹ تک محدود نہیں رہی بلکہ سفارتی اور اسپورٹس تعلقات پر بھی اثر انداز ہوتی دکھائی دے رہی ہے، اور اگر یہی روش برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں دونوں بورڈز کے درمیان فاصلے مزید بڑھ سکتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد
بھارتی سرپرستی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک ملک دشمن خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حبیبہ پیرجان نوجوانوں کو نہ صرف ملک دشمنی پر ورغلاتی ہیں، بلکہ اپنی نفرت انگیز پروپیگنڈا شاعری کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دیکر معصوم ذہنوں کو دہشتگردی پر اکساتی ہیں۔
مزید پڑھیں: بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان، زوجہ حنیف اور ضلع کیچ کے علاقے دشت کی رہائشی ہیں، جنہیں 25 مئی 2026 کو کراچی کے علاقے گلشنِ مزدور میں ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران ٹریس کیا گیا، تاہم وہ علاقے کا محاصرہ مکمل ہونے سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی جہاں سے ڈائریاں، ہلاک شدہ بی ایل اے عسکریت پسندوں سے متعلق تحریری ریکارڈ اور دیگر مواد برآمد ہوا جبکہ بھارتی فنڈنگ کے کچھ اہم ثبوت بھی سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برآمد شدہ مواد اور انٹیلیجنس معلومات سے یہ اشارے ملے ہیں کہ حبیبہ پیرجان کے کالعدم بی ایل اے کے متعدد اہم کمانڈروں، خصوصاً رستم پیرجان، سے قریبی روابط رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق انہوں نے دشت کے جنگلات میں رستم پیرجان سے کم از کم 2 مرتبہ ملاقات کی، جن میں سے ایک ملاقات رواں برس 14 فروری کو ہوئی تھی۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق دستیاب ریکارڈ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر وہ اسلحہ اور دیگر سامان کی ترسیل میں سہولت کاری، بعض بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) شخصیات سے رابطوں اور سوشل میڈیا پر بی ایل اے سے منسلک پلیٹ فارمز کے ذریعے بھارتی سرپرستی میں ریاست مخالف زہریلے اور شر انگیز مواد کی تشہیر میں کردار ادا کرتی رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: بی ایل اے کی محدود کارروائیاں اور سوشل میڈیا پر بڑا تاثر دینے کی ناکام حکمت عملی
ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلانے اور ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دینے پر مامور ہیں، جبکہ اس حوالے سے ملنے والے مزید شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ ملک دشمن مطلوب خاتون کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اور تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی سرپرستی بی ایل اے خاتون شاعرہ حبیبہ پیرجان رستم پیرجان