پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی اور اداکار تیمور اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔سوشل میڈیا پر اداکار جوڑے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، اداکارہ نے اپنے نکاح کے موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا جس پر بھاری گولڈن جیولری کافی نمایاں رہی۔اداکارہ کے نکاح کی جہاں تصاویر وائرل ہورہی ہیں وہی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں حنا آفریدی اپنے شوہر تیمور اکبر سے دلچسپ ڈیمانڈ کررہی ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکارہ نکاح کے موقع پر اپنے شوہر تیمور سے ماہانہ 5 لاکھ روپے خرچ اور ہر 6 ماہ بعد بزنس کلاس میں سفر کی ڈیمانڈ کررہی ہیں۔حنا آفریدی نے یہ بھی کہا کہ مہنگے کپڑے سمیت شاپنگ کا سارا خرچ بھی شوہر کو اٹھانا پڑے گا اور وہ اپنی جیب سے کوئی پیسہ خرچ نہیں کریں گی جس پر تیمور نے رضامندی ظاہر کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا