پریزیڈنٹ ٹرافی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ پریزیڈنٹ ٹرافی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔
پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک غیر معمولی اور ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، جس میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم انتہائی کم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔
پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیاب دفاع کر کے اپنی جگہ امر کر دی۔
میچ کے دوران ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے محض 40 رنز کا ہدف ملا، تاہم پوری ٹیم صرف 37 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس نتیجے کے ساتھ پی ٹی وی نہ صرف کم ہدف کے دفاع کی تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہوئی بلکہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی عالمی ریکارڈ کتاب میں بھی اپنا نام درج کرا دیا۔
یہ کارنامہ ایک طویل عرصے سے قائم ریکارڈ کو بھی توڑ گیا۔ قبل ازیں 1794 میں ایم سی سی کی ٹیم اولڈ فیلڈ کے خلاف 41 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، جو اب 231 سال بعد پی ٹی وی کے اس غیر معمولی دفاع کے بعد شکست کھا گیا۔
ماہرین کے مطابق یہ میچ کرکٹ کے شائقین کے لیے یادگار رہے گا، کیونکہ کم ہدف کا دفاع ہمیشہ سے نایاب اور دلچسپ لمحہ تصور کیا جاتا رہا ہے۔
اس حیران کن میچ نے نہ صرف ایس این جی پی ایل کی ٹیم کے لیے ایک سبق چھوڑا بلکہ پی ٹی وی کی بولنگ اور فیلڈنگ کی کارکردگی کو بھی عالمی سطح پر سراہا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس این جی پی ایل فرسٹ کلاس کرکٹ عالمی ریکارڈ
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔