مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ اذدواج منسلک ہوگئے۔جنید صفدر کی بارات لاہور کی نجی ہاسنگ سوسائٹی پہنچی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلی مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک تھے۔جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اور ان کا نکاح چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے پڑھایا۔جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل جاتی امرا میں ہو گی جب کہ ان کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہی ہوئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں فسادات کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں فسادات کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے چار روزہ غیرملکی دورے پر روانہ ہونگے مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کیلئے خطر ناک ہے، امجد علی خان پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اس بار نئے ریکارڈز قائم نہ ہوسکے ڈی جی ایف آئی اے کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ،کیو مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ بھارت کا پانی کو سٹریٹجک ہتھیار بنانا بڑا انسانی خطرہ بن سکتا ہے: امریکی جریدہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنید صفدر رشتہ منسلک ہوگئے مریم نواز
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :