Islam Times:
2026-07-23@23:33:37 GMT

لوگ پانی پی کر مر رہے ہیں یہ کیسی ترقی ہے، راہل گاندھی

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

لوگ پانی پی کر مر رہے ہیں یہ کیسی ترقی ہے، راہل گاندھی

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر رہنما اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے سنیچر کو مدھیہ پردیش کے اندور میں آلودہ پانی سے قے اور اسہال کے پھیلنے کے بعد اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر انہوں نے حکومت پر اپنی بنیادی ذمہ داری کو پورا نہ کرنے اور لوگوں کو ڈرانے کا الزام لگایا۔ راہل گاندھی آج صبح تقریباً 11 بجے اندور کے بھاگیرتھ پورہ علاقے کے رہائشیوں سے ملاقات کی جہاں مبینہ طور پر آلودہ پانی کی وجہ سے گذشتہ ایک ماہ میں 24 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اندور پہنچنے کے فوراً بعد راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جتیندر (جیتو) پٹواری کے ساتھ بمبئی اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں آلودہ پانی سے متاثرہ افراد کی صحت دریافت کی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی نے بمبئی اسپتال میں زیر علاج چار مریضوں کی عیادت کی، ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اپوزیشن لیڈر نے متاثرہ علاقہ بھاگیرتھ پورہ کا بھی دورہ کیا اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے بات چیت کی، تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں تسلی دی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اپنی "ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے" پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھاگیرتھ پورہ میں آلودہ پانی سے متاثر لوگوں سے ملاقات کی۔ متعدد خاندان کے کئی افراد کی موت ہوچکی ہے اور بہت سے لوگ شدید بیمار ہیں، بڑے بڑے دعوے کئے جا رہے تھے کہ وہ (حکومت) ملک کو سمارٹ سٹیز دیں گے، یہ ایک سمارٹ سٹی کا نیا ماڈل ہے جہاں پینے کا پانی نہیں ہے اور لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ صاف پانی عوام کا حق ہے لیکن افسوس کہ بی جے پی حکومت عوام کو صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، حکومت کا یہ رویہ انتہائی غیر حساس ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم بھاگیرتھ پورہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم قصورواروں کو سزا دلانے اور متاثرین کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کے لئے لڑتے رہیں گے۔

بھاگیرتھ پورہ میں پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے ابھی متاثرین کے خاندانوں سے ملاقات کی ہے۔ ان خاندانوں میں اموات ہوئی ہیں، لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے، آلودہ پانی پینے سے پورے خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ اندور میں صاف پانی دستیاب نہیں ہے اور لوگ آلودہ پانی پی کر مر رہے ہیں، یہ کیسا اربن ماڈل ہے، یہ صرف اندور میں نہیں ہے، ایسا کئی شہروں میں ہو رہا ہے، صاف پانی حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت یہ سب ذمہ داری نہیں نبھا رہی ہے۔ یہاں جن لوگوں نے سب سب کیا ہے، ان میں کوئی تو حکومت میں ذمہ دار ہوگا، کوئی نہ کوئی ذمہ داری سرکار کو لینی چاہیئ۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ آج بھی یہاں صاف پانی نہیں ہے، میں یہاں سیاست کرنے نہیں آیا ہوں، میں اپوزیشن لیڈر ہوں، لوگوں کی موت ہوئی ہے، لوگوں صاف پانی نہیں ملا تو مدد کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے بھاگیرتھ پورہ کو جدید دور کا سمارٹ سٹی قرار دیتے ہوئے طنز کیا۔ اسمارٹ سٹی ماڈل پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس لیڈر نے حکومت پر الزام لگایا کہ یہاں جب لوگ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں تو لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے۔ بامبے اسپتال سے بھاگیرتھ پورہ پہنچنے پر راہل گاندھی نے اعلان کیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں گے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے سے ملاقات کی آلودہ پانی انہوں نے لوگوں کو صاف پانی نہیں ہے کیا اور کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی

لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )لاہور ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ہاسنگ سوسائٹیوں میں اسکول، پارک، مسجد، ہسپتال اور دیگر عوامی سہولیات (Amenity Sites) کے لیے مختص زمین عوام کی امانت ہے۔ اگرچہ ایسی زمین کا قانونی ٹائٹل بعض حالات میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) کے پاس منتقل ہو سکتا ہے، لیکن LDA اسے اپنی ملکیت سمجھ کر کمرشل مقاصد کے لیے فروخت یا نیلام نہیں کر سکتی۔

مقدمہ AGRICS Cooperative Housing Society اور LDA کے درمیان تھا۔ سوسائٹی نے مقف اختیار کیا کہ وہ Cooperative Societies Act, 1925 کے تحت قائم ہوئی ہے، اس لیے LDA کے بعض قوانین اس پر لاگو نہیں ہوتے، جبکہ LDA کا مقف تھا کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین اس کے نام منتقل کیے بغیر اسکول کا بلڈنگ پلان منظور نہیں کیا جا سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ Cooperative Societies Act سوسائٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق ہے، جبکہ LDA Act لاہور میں شہری منصوبہ بندی (Urban Planning) اور ہاسنگ اسکیموں کو منظم کرنے والا خصوصی قانون ہے، اس لیے پلاننگ اور ترقیاتی معاملات میں LDA کے قوانین پر عمل کرنا تمام ہاسنگ سوسائٹیوں کے لیے لازم ہے۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ 1990 کی Mortgage Deed اور سوسائٹی کے اپنے سابقہ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ متعلقہ عوامی سہولیات کی زمین LDA کے نام منتقل ہو چکی تھی، لہذا سوسائٹی کئی دہائیوں بعد اس مقف سے انکار نہیں کر سکتی۔

فیصلے کا سب سے اہم حصہ Doctrine of Public Trust (پبلک ٹرسٹ ڈاکٹرائن) سے متعلق ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگرچہ زمین کا قانونی ٹائٹل LDA کے پاس ہے، لیکن وہ اس کا مطلق مالک نہیں بلکہ صرف Trustee (امین) ہے۔ اس لیے اسکول، پارک، مسجد یا دیگر عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کو کسی اور مقصد، خصوصا تجارتی استعمال یا فروخت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایسی زمین صرف اسی مقصد کے لیے استعمال ہوگی جس کے لیے اسے مختص کیا گیا تھا۔

عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ 30 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اسکول کے لیے مختص پلاٹ پر اسکول تعمیر نہیں کیا گیا، جس سے علاقے کے رہائشیوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔ اسی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ نے LDA کو تین ماہ کے اندر قانونی طریقہ کار کے مطابق اس پلاٹ کو ایسے ادارے یا فریق کے حوالے کرنے کا حکم دیا جو وہاں اسکول تعمیر کرے، اور مقررہ مدت میں تعمیر نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ فیصلہ ہاسنگ سوسائٹیوں کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم نظیر ہے، جو اس اصول کو مضبوط کرتا ہے کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کی تجارتی ملکیت نہیں بلکہ عوام کی امانت ہے، اور اسے صرف عوامی مفاد کے اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے لیے وہ مختص کی گئی ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبروزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال اگلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف