بھارت کے اڑیسہ میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان کو پیٹ پیٹ کر جان سے مار ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
ڈرائیور اور مالک کے خلاف پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملز ایکٹ، اڑیسہ پرہیبیشن آف کاؤ سلاٹر ایکٹ اور بھارتیہ نیائے سنہتا کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اڑیسہ کے بالاسور ضلع میں بدھ کی صبح ایک 35 سالہ مسلم شخص کو ہندو انتہا ہسندوں کے ہجوم نے مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ دی نیو انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق الزام ہے کہ جس وین میں وہ سفر کر رہے تھے، اس میں مویشیوں کی نقل و حمل پر اعتراض کرنے والے کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ مہلوک کی شناخت شیخ مکرند محمد کے طور پر ہوئی ہے، جن کی بالسور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پک اپ وین جئے دیو قصبے کی طرف سے آرہی تھی تبھی مبینہ طور پر کچھ لوگوں نے گاڑی کو روک لیا اور ڈرائیور اور شیخ محمد پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے دونوں پر لاٹھیوں اور دیگر ہتھیاروں سے بے رحمی سے حملہ کیا۔ اس واقعے کا ایک مبینہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے، جس میں حملہ آوروں کو شیخ محمد سے "جئے شری رام" کا نعرہ لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم پولیس نے ابتدائی طور پر حملے کا ذکر کئے بغیر وین ڈرائیور اور مالک کے خلاف ریاست کے گائے ذبیحہ امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق واقعے کے بعد بالاسور صدر پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک سب انسپکٹر کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں وین کے ڈرائیور اور مالک کو نامزد کیا گیا، لیکن حملے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ ڈرائیور اور مالک کے خلاف پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملز ایکٹ، اڑیسہ پرہیبیشن آف کاؤ سلاٹر ایکٹ اور بھارتیہ نیائے سنہتا کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اس ایف آئی آر کے مطابق مویشیوں کو لے جانے والی ایک پک اپ وین مبینہ طور پر جئے دیو قصبے کی طرف سے تیزی اور لاپرواہی سے چلائی جا رہی تھی۔ ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گاڑی کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک کنارے الٹ گئی۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ کےجائے وقوعہ پر پہنچنے تک وین ڈرائیور کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا تھا اور جائے وقوعہ سے ایک گائے برآمد کی گئی تھی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے گائے کو قبضے میں لے کر ماں بھارتی گاؤ شالا لے جایا گیا اور پک اپ گاڑی کو پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ شکایت کنندہ نے گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے ایک تحریری درخواست دی ہے۔
تاہم مہلوک کے بھائی شیخ جتیندر محمد کی شکایت پر اسی شام دوسری ایف آئی آر درج کی گئی۔ اپنے بیان میں انہوں نے الزام لگایا کہ پانچ افراد نے وین کو روکا اور اس کے بھائی پر ہتھیاروں سے جان لیوا حملہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کی ایک گشتی گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی اور اس کے بھائی کو بالاسور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ دوسری شکایت کی بنیاد پر پولیس نے پانچ ملزم کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 103(2) کے تحت معاملہ درج کیا ہے، جو ماب لنچنگ (ہجومی تشدد) کی سزا سے متعلق ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈرائیور اور مالک ایف آئی آر کے مطابق کے خلاف درج کیا کیا گیا درج کی کے تحت
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :