روپیہ مضبوط، مہنگائی کم، شرح سود میں مزید کمی کی راہ ہموار ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
سروے کے مطابق اسٹیٹ بینک رواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 26 جنوری کو کرے گا، جس میں شرح سود کم کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روپیہ مضبوط ہونے، مہنگائی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث شرح سود میں مزید کمی کی راہ ہموار ہوگئی۔ ریسرچ ادارے کے سروے کے مطابق اسٹیٹ بینک رواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 26 جنوری کو کرے گا، جس میں شرح سود کم کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سروے میں شامل 80 فیصد شرکا کی رائے ہے کہ اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو کم کرے گا۔ سروے کے مطابق 56 فیصد شرکا کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کی جائے گی جب کہ 15 فیصد شرکا کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد کمی متوقع ہے۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20 فیصد شرکا نے شرح سود میں کسی قسم کی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ 5 فیصد شرکا کی رائے ہے کہ شرح سود 25 بیسز پوائنٹس کم ہو سکتی ہے۔ اسی طرح 3 فیصد شرکا کا کہنا ہے کہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 75 بیسز پوائنٹس تک کم کی جا سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مانیٹری پالیسی فیصد شرکا کے مطابق
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔