وادی کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نہایت دو ٹوک اور پراثر انداز میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری، استحکام اور داخلی امن کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کو بے نقاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
وادی کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران سے اظہار یکجہتی
وادی کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران سے اظہار یکجہتی
وادی کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران سے اظہار یکجہتی
وادی کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران سے اظہار یکجہتی
وادی کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران سے اظہار یکجہتی
وادی کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران سے اظہار یکجہتی
وادی کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران سے اظہار یکجہتی
اسلام ٹائمز۔ آج مرکزی امام باڑہ بڈگام سے ایک عظیم الشان اور منظم احتجاجی مظاہرہ برآمد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کر کے اسلامی جمہوریہ ایران، ایرانی عوام اور ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے ایران میں بدامنی کو ہوا دینے کی منظم کوششوں پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کی مداخلت کو خطے اور عالم اسلام کے امن کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا۔ احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نہایت دو ٹوک اور پراثر انداز میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری، استحکام اور داخلی امن کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کو بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی دباؤ، میڈیا وار اور فتنہ انگیز حربوں کے ذریعے ایران کو کمزور کرنے کی کوششیں ماضی میں بھی ناکام رہی ہیں اور آئندہ بھی ایرانی قوم کے عزم، شعور اور استقامت کے سامنے دم توڑ دیں گی۔ آغا سید حسن موسوی نے ایرانی عوام کو ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کی قیادت پر اعتماد، وفاداری اور غیر متزلزل حمایت پر مبارکباد پیش کی اور اسے ایرانی قوم کی سیاسی بصیرت، دینی شعور اور استکباری قوتوں کے خلاف مزاحمتی فکر کا واضح اور روشن مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بیرونی دباؤ، منفی پروپیگنڈا اور سازشی ہتھکنڈوں کے سامنے نہ جھکنے والی باوقار قوم ہیں۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے اس موقع پر اس امر کی بھی وضاحت کی کہ حالیہ انتشار اور کشیدگی پر قابو پا لیا گیا ہے، حالات مکمل طور پر پرسکون ہیں اور امن بحال ہو چکا ہے۔ انہوں نے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل، دانشمندی اور ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے میڈیا اور ابلاغی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو یقینی بنائیں، افواہوں اور اشتعال انگیز بیانیے سے گریز کریں اور حقائق کو دیانتداری کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڈگام میں آج بلند ہونے والی آوازیں پوری امت مسلمہ کے اجتماعی ضمیر کی ترجمان ہیں اور یہ واضح پیغام دے رہی ہیں کہ اسلام دشمن قوتوں کی بالادستی، سازشوں اور مداخلت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو خطے اور عالم اسلام میں عدم استحکام کا بنیادی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان جارحانہ پالیسیوں اور دوہرے معیارات کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ احتجاجی مظاہرہ مکمل طور پر پُرامن رہا، جس کے اختتام پر ایران کے ساتھ یکجہتی، استکباری قوتوں کے خلاف نفرت اور مظلوم اقوام کی حمایت میں فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے، جبکہ شرکاء نے ایران کی خودمختاری اور اس کے داخلی معاملات میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کو مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وادی کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران سے اظہار یکجہتی امریکہ اور اسرائیل انہوں نے
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔