نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عالمی قوانین کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں دیرینہ تنازعات آج بھی عالمی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دہائیوں گزرنے کے باوجود ان تنازعات کا کوئی حتمی اور منصفانہ حل تلاش نہیں کیا جا سکا۔

اقوام متحدہ میں تنازعات کی روک تھام اور ان کے حل سے متعلق منعقدہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ دنیا بھر میں جاری تنازعات نے نہ صرف علاقائی استحکام کو متاثر کیا ہے بلکہ عالمی امن کو بھی شدید خطرات لاحق کر دیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ طاقت کے استعمال یا یکطرفہ اقدامات کے بجائے سیاسی اور سفارتی ذرائع ہی پائیدار حل کی ضمانت بن سکتے ہیں۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود حل طلب ہیں، جو عالمی نظام کی کمزوریوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور متاثرہ عوام کو ان کا جائز حق دلانے میں کردار ادا کرے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان تمام تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور ہمیشہ مکالمے، سفارت کاری اور اعتماد سازی کے عمل کی حمایت کرتا آیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی یہی مؤقف دہرایا تھا کہ کسی بھی تنازعے کا حل طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ بات چیت اور باہمی احترام سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کا یکساں اطلاق ہی دنیا کو عدم استحکام سے بچا سکتا ہے، کیونکہ منتخب اصولوں پر عمل اور دہرے معیارات تنازعات کو مزید پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔ پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ اگر عالمی برادری واقعی پائیدار امن چاہتی ہے تو اسے فلسطین اور کشمیر جیسے تنازعات پر سنجیدہ اور عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل فلسطین اور کشمیر اقوام متحدہ انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری۔فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ ہوئے، ورلڈ سمٹ آن دی انفارمیشن سوسائٹی (ڈبلیو ایس آئی ایس) میں دو منصوبوں کی شارٹ لسٹنگ کے ساتھ دنیا کا واحد ملک بن گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ ڈبلیو ایس آئی ایس پرائز 2026 میں پنجاب کا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی میرا پیارا عالمی چیمپئن پروجیکٹ قرار پایا، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی ’’میرا پیارا‘‘ پروجیکٹ دنیا کے ٹاپ فائیو میں شامل ہوگیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی دنیا بھر کے ٹاپ 20 پروجیکٹس میں شارٹ لسٹ ہوگیا، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی بدولت 77 ہزار سے زائد گمشدہ بچے بازیاب، ماؤں کی گودیں ہری ہو گئیں، حکومت نے 3 ہزار اسپیشل (معذور) بچوں کو بھی تلاش کر کے خاندانوں سے ملوایا، بدسلوکی، آن لائن استحصال اور کمزور بچوں کے تحفظ کے ہزاروں کیسز حل کیے گئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں اب تک مختلف کیٹیگریز کے 1,45,772 کیسز رپورٹ، 1,36,157 کیسز کو کامیابی سے حل کیا گیا، رپورٹ ہونے والے مقدمات میں سے 26,274 ایف آئی آرز رجسٹرڈ،7,081 چالان عدالتوں میں جمع کروا دیے گئے۔

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ گمشدہ اور اغوا ہونے والے 54,741 بچوں میں سے 53,811 بچوں کو کامیابی سے تلاش کر کے اہلخانہ سے ملا دیا گیا، ریسکیو ٹیموں کی کارروائی کے نتیجے میں 22,989 بچے ملے، 21,178 کو خاندانوں کے سپرد کیا گیا، اس وقت سسٹم میں 930 بچے لاپتہ اور 1,811 بچے تاحال غیر شناخت شدہ ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور ابیوز کے 15,447 کیسز رپورٹ ہوئے، 5,075 ایف آئی آرز درج کی گئیں، چائلڈ ابیوز کیسز میں 3,830 ملزمان کو گرفتار کر کے 4,168 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جا چکے ہیں، بچوں کے خلاف آن لائن اور ڈیجیٹل ابیوز کے 191 کیسز سامنے آئے، 14 ایف آئی آرز درج اور 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خصوصی افراد کے مجموعی طور پر 4,377 کیسز رپورٹ ہوئے، 2,984 افراد کو بازیاب کروا کے خاندانوں سے ملایا گیا، خصوصی افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے اب تک 646 ایف آئی آرز درج کیں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں 251 اور دارالامان میں 14 متاثرہ افراد کو فوری پناہ اور حکومتی سرپرستی فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرا پیارا یو این گلوبل چیمپئن قرار دیے جانے پر اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • قابلِ فخر سعد ایدھی
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار