سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بُری خبر، قیمتوں میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
ملک میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے صارفین کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی مارکیٹ میں درآمد شدہ چینی سولر پینلز، خصوصاً 585، 645 اور 720 واٹ کی کیٹیگری میں قیمتیں اوسطاً 5 ہزار روپے تک بڑھ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور میں سولر پینلز کا اربوں کا فراڈ، تاجروں کے پیسے کس نے ہڑپ کیے؟
قیمتوں میں اضافے کے بعد 585 واٹ کا سولر پینل جو پہلے 16 سے 17 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب 20 سے 21 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 645 واٹ کے پینل کی قیمت 20 ہزار سے بڑھ کر 24 سے 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 720 واٹ کے سولر پینلز 22 سے 25 ہزار روپے کے بجائے اب 30 سے 35 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔
سولر پینلز کے درآمد کنندگان کے مطابق عالمی منڈی میں چاندی اور تانبے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث چینی سولر کمپنیوں کی پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں پر پڑا ہے۔
ان کے مطابق گزشتہ 5 ماہ کے دوران سولر پینل کی فی واٹ قیمت 22 روپے سے بڑھ کر 33 روپے تک جا پہنچی ہے۔
درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ عوامی سطح پر سولر توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب اور چین میں قیمتوں میں اضافے کے باعث آنے والے چند ماہ میں فی واٹ قیمت 40 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
’چینی سولر پینلز کی درآمد پر عائد مختلف ٹیکسز بھی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہیں، جبکہ مقامی سطح پر محدود تکنیکی مسابقت بھی نرخوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔‘
درآمد کنندگان کے مطابق گزشتہ 2 برسوں میں بڑے پیمانے پر درآمدات کے نتیجے میں ملک میں سولر پینلز کے وافر ذخائر موجود ہیں، تاہم اس کے باوجود قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: سولر سستا ہو گیا مگر عام پاکستانی کیوں محروم ہے؟
’نہ صرف سولر پینلز بلکہ ان کے ساتھ استعمال ہونے والی بیٹریاں بھی مہنگی ہو گئی ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews درآمد کنندگان سولر پینلز قیمتوں میں اضافہ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: درا مد کنندگان سولر پینلز قیمتوں میں اضافہ وی نیوز قیمتوں میں اضافے سولر پینلز کی قیمتوں ہزار روپے کے مطابق روپے تک
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی