Express News:
2026-07-24@06:57:50 GMT

ملک بھر میں سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

ملک میں رواں سال کے آغاز سے سولر پینلز کی قیمتوں میں یکدم بڑے اضافے کا رحجان پیدا ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں 585، 645 اور 720واٹ کے حامل درآمدہ چینی سولر پینلز کی قیمتوں میں اوسطا پانچ ہزار روپے  کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جسکے نتیجے میں 585واٹ کے سولر پینل کی قیمت 16ہزار تا 17ہزار روپے سے بڑھکر 20ہزار سے 21ہزار روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 645 واٹ کے حامل سولر پینل کی قیمت 20ہزار روپے سے بڑھکر 24ہزار تا 25ہزار روپے ہوگئی جبکہ 720واٹ کے حامل سولر پینل کی قیمت 22ہزار تا 25ہزار روپے سے بڑھ کر 30ہزار تا 35ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

سولر پینلز کے درآمدکنندہ اور کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر سلیم میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ عالمی سطح پر چاندی، تانبے کی قیمت بڑھنے سے چینی سولر کمپنیوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 5ماہ میں فی واٹ سولر پینل کی قیمت 22روپے سے بڑھ کر 33 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

مزید پڑھیں

قائمہ کمیٹی، سندھ سولر انرجی منصوبے میں کرپشن کا انکشاف

ٹرینا اسٹوریج نے پاکستان کے سولر بوم کے دوران آٹھویں بار بی این ای ایف ٹائرون رینکنگ حاصل کرلی

انہوں نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی عوامی خریداری سرگرمیوں اور چین میں قیمتیں بڑھنے آئندہ چند ماہ کے دوران سولر پینل کی فی واٹ قیمت بڑھ کر 40روپے کی سطح پر پہنچ جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ چینی سولر پینلز کی امپورٹ پر عائد ٹیکسز بھی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔ مقامی سطح پر سولر پینلز کی ٹیکنالوجی مسابقت سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

سلیم میمن نے بتایا کہ دو سالوں میں وسیع درآمدات کی وجہ سے ملک میں سولر پینلز کے وسیع ذخائر موجود ہیں، ملک بھر میں نہ صرف سولر پینلز مہنگے ہوگئے ہیں بلکہ اس میں استعمال بیٹریوں کی قیمت بھی بڑھی ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں سولر بیٹریوں کی قیمت میں بھی 10فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سولر پینل کی قیمت سولر پینلز کی کی قیمتوں میں بتایا کہ روپے سے

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے