data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260118-08-15
جڑانوالہ (آن لائن) ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے پاسکو گندم اسکینڈل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتارکر لیا۔ ملزم پاسکو آفس اوکاڑہ میں بطور زونل ہیڈ تعینات تھا، ملزم کروڑوں روپے مالیت کی گندم کی خورد برد میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون کی پاسکو گندم اسکینڈل میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرکے پاسکو سرکاری گودام میں رکھی گندم میں ملاوٹ اور خرد برد میں ملوث ایک اور ملزم کوگرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم راؤ طارق محمود پاسکو آفس اوکاڑہ میں بطور زونل ہیڈ تعینات تھا۔ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم کروڑوں روپے مالیت کی گندم کی خرد برد میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پاسکو سرکاری گودام تاندلیانوالا سے خرد برد گندم میں سے 350 بوری گندم پرائیویٹ گودام سے برآمد کرلی گئیں۔ملزمان کی نشاندہی پر پرائیویٹ بروکر کے گودام سے 1000 خالی باردانہ بیگز بھی برآمد کیے گئے۔ قبل ازیں مذکورہ مقدمے میں پاسکو کے 4 ملازمین گرفتار ہو چکے ہیں،ملزمان کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا چکا ہے۔ گرفتار ملزمان سرکاری گندم میں مٹی ملانے اور 12000 بوری خرد برد میں ملوث پائے گئے۔ملزمان خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے۔ملزمان کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: برد میں ملوث گرفتار ملزم ایف ا ئی اے فیصل ا باد

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار