data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جڑانوالہ (آن لائن) ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیاد پر 96 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق پہلی ششماہی میں بسوں اور ٹرکوں کے3531 یونٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1798 یونٹس کے مقابلے میں 96 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر میں بسوں اور ٹرکوں کے 372 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی، جو نومبر کے 530 یونٹس کے مقابلے میں 30 فیصد کم اور دسمبر2024ء کے 193 یونٹس کے مقابلے میں 93 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پہلی ششماہی میں ہینو کے 204 یونٹس، ماسٹر 1236 یونٹس، جے اے سی281 یونٹس اور اسوزو کے 1810 یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہینوکے 187، ماسٹر478، جے اے سی72 اور اسوزو کے 1061 یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بسوں اور ٹرکوں ٹرکوں کی فروخت

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک